Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ، بارش کا کوئی امکان نہیں

ریجنل ہیڈ محکمہ موسمیات محمد اسلم نے کہا کہ صوبے بھر میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا، ابھی بارش کا امکان نہیں ہے۔
شائع 11 مئ 2022 11:38am
صوبے بھر میں گرمی کی شدت کمی آنے کے بجائے اضافہ ہورہا ہے ــ فوٹو فائل
صوبے بھر میں گرمی کی شدت کمی آنے کے بجائے اضافہ ہورہا ہے ــ فوٹو فائل

لاہور: پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے بارش نہ ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

آج نیوز کے مطابق صوبے بھر میں گرمی کی شدت کمی آنے کے بجائے اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ سورج کی تپش پارہ ہائی کر دیتی ہے۔

ریجنل ہیڈ محکمہ موسمیات محمد اسلم نے کہا کہ صوبے بھر میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا، ابھی بارش کا امکان نہیں ہے۔

فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت دیگر اضلاع میں روزانہ درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر رہا ہے۔

punjab

Heat Wave

Hot Weather