Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص کے ہاتھوں بہن قتل

گوالمنڈی میں ملزم قاسم نے اپنی سگی بہن، 30 برس کی قراۃ العین، کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
شائع 10 مئ 2022 07:12pm
فائل فوٹو: ان سپلیش
فائل فوٹو: ان سپلیش

لاہور میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص نے اپنی بہن کا قتل کردیا۔

آج نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں ملزم قاسم نے اپنی سگی بہن، 30 برس کی قراۃ العین، کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب نشتر کالونی کے علاقے روہی نالے سے گزشتہ روز 40 سالہ شخص کی لاش برامد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان نے آہنی راڈ مار کر قتل کیا اور لاش نالے میں پھینک دی۔ مقتول ڈاکٹر سلمان نجی یونیورسٹی کی فارمیسی فیکلٹی میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

پاکستان

lahore