Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں شادیوں پر ون ڈش کی پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران ون ڈش کی پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
شائع 10 مئ 2022 01:29pm

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےصوبے بھر میں شادیوں پر ون ڈش کی پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں لاہورسمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران ون ڈش کی پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے، ہم ہر وہ قدم اٹھائیں سے جس سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں۔

حمزہ شہباز نےمزید کہا کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، ون ڈش کی پابندی پرعملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا۔

cm punjab

lahore

Hamza Shehbaz