Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

دورہ پاکستان کیلئے نکولس پورن کو ویسٹ انڈین ٹیم کا کپتان اور شائی ہوپ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
شائع 10 مئ 2022 10:02am

لاہور:ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، نکولس پورن کپتان اور شائی ہوپ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم میں 3نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے، اعلان کردہ ٹیم میں نکرما بونر، سامہارا بروکس، کارٹے، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، سائمن لوئس، کیل مائرز، اینڈرسن فلپ، رومن پاول، جیڈن سیلز، رومانیو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونرئ شامل ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کخلایف 3ون ڈے میچز راولپنڈی میں 8، 10اور 12جون کو کھیلے جائیں گے۔

PCB

lahore

Pak Vs Wi