Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

چکن ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ پنجاب سے مال کا کم آنا یہاں نرخوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
شائع 09 مئ 2022 09:43am
زندہ مرغی 75 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ___ فوٹو فائل
زندہ مرغی 75 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ___ فوٹو فائل

پشاور: مرغی کے گوشت کی قیمت نےاڑان بھرنا شروع کرلی، 3 دونوں میں زندہ مرغی 75 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔

آج نیوز کے مطابق پشاور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3دنوں میں زندہ مرغی 75 روپے فی کلو مہنگی ہوکر نئی قیمت 331 روپے فی کلو میں ملنے لگی۔

تاہم مرغی کی بڑھتی قیمتوں نے کو چکرا کے رکھ دیا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ چکن کھانا اب بس میں نہیں رہا سبزی پر گزارہ کریں گے۔

دوسری جانب چکن ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ پنجاب سے مال کا کم آنا یہاں نرخوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ زندہ مرغی کی ٹرپل سینچری کے بعد مارکیٹ میں چکن کا گوشت ساڑھے پانچ سو جبکہ چکن بون لس ساڑھے چھ سو روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

chicken price