Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

لاہور سمیت پنجاب میں آٹا نایاب، فی کلو 65 روپے ہوگیا

لاہور: لاہور سمیت پنجاب میں آٹا مہنگا ہونے کے باوجود عام مارکیٹ میں نایاب ہوگیا، سرکاری گندم کا کوٹہ بند ہونے سے...
شائع 08 مئ 2022 02:49pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: لاہور سمیت پنجاب میں آٹا مہنگا ہونے کے باوجود عام مارکیٹ میں نایاب ہوگیا، سرکاری گندم کا کوٹہ بند ہونے سے آٹے کا فی کلو ریٹ 65 روپے ہوگیا، نئی سپلائی بھی تاحال مارکیٹوں میں نہ پہنچ سکی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں آٹا مہنگا ہونے لگا، 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1100 روپے سے بڑھ کر1300 روپے کا ہو گیا۔

جبکہ آٹا مہنگا ہونے اورمارکیٹ میں نہ ملنے پرشہریوں نےسرپکڑ لیے۔

مارکیٹ میں آٹے کےنئے نرخ تو لاگو ہوگئے تاہم دکانوں پراس کی سپلائی نہ پہنچ سکی، جس کے باعث شہریوں کو آٹا دستیاب ہی نہیں۔

دوسری جانب فلورملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ بڑھ گئے، مہنگی گندم خرید کرسستا آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں، حکومت گندم پر سبسڈی دے تو ہم آٹا سستا کردیں گے۔

lahore

punjab