گرمی کی لہر مزید بڑھنے لگی، درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان
اسلام آباد:گرمی کی لہر مزید بڑھنے لگی، درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی کی لہر سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کر دی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے، آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے09 جبکہ سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے، سب سے زیادہ گرمی سندھ کے علاقوں میں پڑی۔
جیکب آباد اور دادو میں درجہ حرارت 48ڈگری جبکہ لاڑکانہ ،موہنجوداڑو اورسبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed on this story.