Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا، گورنر پنجاب

سیاسی بحران میں عدلیہ، پارلیمنٹیریننز اور سیاسی جماعتوں کا کردارقوم کے سامنے ہے، عمر سرفراز چیمہ
شائع 08 مئ 2022 11:46am

لاہور: گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ نے کہا ہےکہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا، سیاسی بحران میں عدلیہ، پارلیمنٹیریننز اور سیاسی جماعتوں کا کردارقوم کے سامنے ہے۔

گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنےٹویٹ میں کہا کہ بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا، قومی اسمبلی اورپارلیمان کی بالادستی کو تہس نہس کیا گیا، وفاق والی واردات پنجاب میں دہرانے کی کوشش بھی کی گئی تاہم ہم نےآئین اور قانون کی روشنی میں اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔

گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے 2اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد شک کی کوئی گنجائش نہیں رہی، سیاسی بحران میں عدلیہ، پارلیمنٹیریننز اور سیاسی جماعتوں کا کردارانتہائی اہم اور ان کا عمل قوم کے سامنے ہے۔

lahore

governor punjab

umer sarfaraz cheema