تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیرونی سازش سے مسلط شدہ امپورٹڈ حکومت کی دستور شکنی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی توہین کے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا۔
نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی گورنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ عمرسرفراز چیمہ کو ہٹائے جانے کے بعد ان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم کو خط میں کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت آپ کے بیٹے کے غیر آئینی اقدامات کو روکنے سے منع نہیں کرسکتی جبکہ آرمی چیف کو خط میں پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کیلےآ کردار ادا کرنے کی درخواست کردی۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آج بھی حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
گورنر عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیرآئینی اور عثمان بزدار کے استعفے کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کےانتخاب کو کالعدم قراردینےکی سفارش کردی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئے گورنر پنجاب کی تقرری کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔