Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے13سال میں کراچی کا بیڑا غرق کردیا، مصطفی کمال

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کابیڑاغرق کرنےوالےانقلاب کی بات کرتےہیں، پیپلزپارٹی نےپی ٹی آئی کےچیئرمین سینیٹ کوووٹ دیا.
اپ ڈیٹ 08 مئ 2022 12:33pm
اسکرین گریب فوٹو ــــ پاک سرزمین پارٹی فیس بک
اسکرین گریب فوٹو ــــ پاک سرزمین پارٹی فیس بک

کراچی:مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے13سال میں کراچی کابیڑاغرق کردیا ہے۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم صرف پوائنٹ اسکورنگ کیلئےبنی، پیپلزپارٹی نے13سال میں کراچی کابیڑاغرق کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کابیڑاغرق کرنےوالےانقلاب کی بات کرتےہیں، پیپلزپارٹی نےپی ٹی آئی کےچیئرمین سینیٹ کوووٹ دیا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی وجہ سےحصہ نہیں بنے، پیپلزپارٹی نےسندھ کی عوام پرڈاکہ ڈالا ہواہے، پی پی اور پی ٹی آئی کابھی آپس میں مک مکا ہواتھا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت جیسےبھی آئی،مگرآگئی، پارلیمنٹ میں اپوزیشن سےزیادہ سابقہ حکومت نےہنگامہ کیا، وفاق کےموجودہ حکمران عمران خان کی نااہلی سےہیں۔

چئیرمین پی ایس پی نے کہا کہ 4سال میں عمران خان نےانتقامی کارروائیاں کی، کشمیرکاسوداامریکا میں کرکےواپس آگئے، اورکہنے لگےہم ایک اور ورلڈکپ لے آئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرکی جنگ پاکستان میں ایک منٹ خاموش رہ کرلڑی،سابقہ حکومت کوپوراموقع ملا،وہ ایک سپورٹ سےآئی۔

karachi

PPP

PSP

mustafa kamal

sindh