Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کا 15 مئی کو کراچی میں جلسہ عام کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کا 15 مئی کو کراچی میں جلسہ عام کرنے کا اعلان، بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ سندھ اسمبلی کمیٹی...
شائع 07 مئ 2022 01:29pm

پاکستان پیپلزپارٹی کا 15 مئی کو کراچی میں جلسہ عام کرنے کا اعلان، بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

سعید غنی نے حکومت کے خاتمے کیلئے امریکی سازش کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا خط کے آڑ میں عمران خان نااہلی و کرپشن کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ویڈیو آئے یا نہ آئے عمران خان کی حرکتیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، عمران خان ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

پاکستان

karachi

PPP

sindh