Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: عید کی تعطیلات ختم، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری کم

سرکاری و نجی ادارے کھلنے کے ساتھ ہی دفتری کام کاج کا بھی آغاز ہو گیا مگر بیشتر تو آج بھی آفس میں عید ملن پارٹی کے پلانز رکھتے ہیں
شائع 06 مئ 2022 12:12pm
دفاتر اور تعلیمی ادارے میں حاضری انتہائی کم دکھائی دے رہی ہے ـــ فوٹو فائل
دفاتر اور تعلیمی ادارے میں حاضری انتہائی کم دکھائی دے رہی ہے ـــ فوٹو فائل

لاہور: عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد تدریسی عمل اور کام کا آغاز ہو گیا مگر حاضری انتہائی کم دکھائی دے رہی ہے۔

آج نیوز کے مطابق عید کی تعطیلات کا اختتام کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے کھلنے کے ساتھ ہی دفتری کام کاج کا بھی آغاز ہو گیا مگر بیشتر تو آج بھی آفس میں عید ملن پارٹی کے پلانز رکھتے ہیں۔

دفاتر کے ساتھ سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی تدریسی عمل بحال ہو گیا ہے، نویں جماعت پڑھائی اور دسویں اسکول کے آخری روز موج مستی میں مصروف ہے۔

اس کے علاوہ بیشتر نجی تعلیمی ادارے پیر کو کھلیں گے جبکہ کھلنے والے دفاتر اور اسکول و کالجز میں حاضری انتہائی کم دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 2 مئی سے 5 مئی تک کی تعطیلات دی گئیں تھیں۔

lahore

punjab

Holidays