Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم گزر چکا، رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
شائع 06 مئ 2022 11:45am
لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ___ فوٹو فائل
لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ___ فوٹو فائل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔

آج نیوز کے مطابق لاہور اور گردونواح میں صبح سویرے ہلکی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور ائیر پورٹ کے اطراف میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر کے دیگر حصوں میں صرف بوندا باندی ہوئی۔

جس کے بعد موسم ایک بار پھر بدلا اور سورج کی کرنیں زمین پر پڑنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم گزر چکا، رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

علاوہ ازیں صبح سویرے ضلع ساہیوال، شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا اور ننکانہ صاحب کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے گرمی کا زور کم ہوا۔

تاہم لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

lahore

punjab

rainfall