Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر پنجاب نے جسٹس جواد حسن کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: گورنر پنجاب عمر چیمہ نے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس...
شائع 05 مئ 2022 04:26pm

اسلام آباد: گورنر پنجاب عمر چیمہ نے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد حسن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر پنجاب عمر چیمہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بطور گورنر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد حسن کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسپکر قومی اسمبلی کو حلف دینے کا حکم دینا خلاف آئین اور خلاف قانون ہے۔

عمر چیمہ نے کہا کہ پنجاب آئینی بحران کا شکار ہے، ایک غیر منتخب شخص کو زور زبردستی سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر بٹھایا گیا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ انہوں ملکی قیادت کو خط لکھ کر صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خط میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا بیٹا کیسے صوبے کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

Lahore High Court

Punjab governor

umer sarfaraz cheema