Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی

ویڈیو میں بابراعظم غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شائع 02 مئ 2022 02:22pm
بابراعظم ــــ انسٹاگرام فوٹو
بابراعظم ــــ انسٹاگرام فوٹو

کراچی: مایہ ناز کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔

بابراعظم نے کچھ دنوں قبل عمرے کی ادائیگی کے غرض سے سعودی عرب میں موجود تھے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وڈیو شئیر کی، جس میں وہ غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لے رہے ہیں۔

تاہم ویڈیو میں بابراعظم غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کرکٹر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘‘۔

پاکستان

PCB

Baber Azam