Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غریب کو عالمی معیار کی طبی سہولتیں مفت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ کو ٹرسٹ اور 50 فیصد غریب مریضوں کومفت علاج فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
شائع 02 مئ 2022 01:39pm

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ کو ٹرسٹ اور 50 فیصد غریب مریضوں کومفت علاج فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں ، وزیراعظم نے کہاکہ غریب کو عالمی معیار کی طبی سہولتیں مفت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ(پی کے ایل آئی) پر لاہور میں جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر اعظم کو پی کے ایل آئی کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اسپتال کے انتظامی امورپرتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ گزشتہ سال میں 290 کڈنی اور190 لیورٹرانسپلانٹ کئے گئے،17 فیصد مریضوں کو ہی مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو اسپتال کے ساتھ نرسنگ یونیورسٹی کے منصوبے پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے پی کے ایل آئی منصوبے کی تکمیل میں کوتاہی برتنے پر افسوس کا اظہار کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ کو ٹرسٹ اور 50 فیصد غریب مریضوں کومفت علاج فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی کا مقصد ہی غریب کو مفت سہولت فراہم کرنا تھا، انہوں نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ مکمل حکمت عملی مرتب کر کے 3 دن میں رپورٹ دی جائے۔

شہبا زشریف نے ہدایت کی کہ مالی وجوہات کی وجہ سے بھی مریض کو علاج سے محروم نہ رکھا جائے، صحت کی معیاری سہولتوں کے حصول میں غریب افراد کو مسائل ہیں، غریب کو عالمی معیار کی سہولتیں مفت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نادار و مفلس طبقے کو عدم توجہ دینے کی سوچ کو بدلنے پر زور دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی کو ٹرسٹ بنایا جائے، نرسنگ یونیورسٹی کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے اور پی کے ایل آئی کی صفائی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کلئےو اگرضرورت پیش آئے تو صفائی کے نظام کو آوٹ سورس کر دیا جائے ۔

lahore

meeting

PM Shehbaz Sharif