Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ڈیزل کی قلت کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دے دیا۔
شائع 01 مئ 2022 01:30pm

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بعض شہروں میں ڈیزل کی قلت کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دے دیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن انتظامی اقدام اٹھایا جائے، انتظامیہ اپنے اضلاع میں پیٹرول پمپس کو باقاعدگی سے چیک کرے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں، ان کے مسائل کا پورا احساس ہے، ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی فوری رابطہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا تعطیل کے باوجود پہلا مصروف ترین دن وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز تعطیل کے باوجود پہلا مصروف ترین دن گزار رہے ہیں،ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کی اور امن عامہ، مہنگائی اور ڈیزل کی قلت کو دور کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کےی گئے انتظامات پربھی غور کیا گیا جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔

اس موقع پرحمزہ شہباز کا کہناتھا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے، عوامی نمائندے اپنے اضلاع میں امن عامہ کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج بہاولپور کا دورہ بھی کریں گے۔

cm punjab

notice

lahore

Hamza Shehbaz