لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو گرفتار کرنے سے روک دیا
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس میں آئی جی پنجاب کی درخواست پر جواب جمع کروانے کیلئے سیکرٹری اسمبلی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
جسٹس شجاعت علی خان کے روبرو سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے اجلاس کی وجہ سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حمزہ شہباز کے ایما پر پولیس غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے۔
عدالت نے رجسٹرار کی وساطت سے پولیس کو حکم دیا کہ سیکرٹری اسمبلی کیلئے اسمبلی کارروائی میں حصہ لینے کیلئے رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست بھی دائر کی گئی جس میں درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ اگر اس کے خلاف نظر بندی کا کوئی حکم ہے تو فراہم کیا جائے۔
رجسٹرار آفس کے اعتراض پر جسٹس سردار نعیم نے سماعت کی اور اعتراض ختم کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ آفس سیکرٹری اسمبلی کی درخواست پر نمبر لگا کر بینچ کے روبرو لگائے۔
Comments are closed on this story.