Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی: پرویز الٰہی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی نے آج ہونے والا اسمبلی کا اہم...
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2022 12:55pm

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی نے آج ہونے والا اسمبلی کا اہم اجلاس ملتوی کر دیا۔

آج نیوز رپورٹ کے مطابق اجلاس شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے ہی 16 مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےشریفوں کا چہرہ بے نقاب کردیا ہے، 5 سال بعد شریفوں کو حکومت ملی، اب اصل رنگ باہر آیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے 6 اپریل کو دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک جمع کرائی تھی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو حکم دیا ہے کہ وہ (آج) جمعرات تک حمزہ شہباز سے صوبے کے وزیراعلیٰ کا حلف لیں۔

حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست پر اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے گورنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں یا اس کام کو مکمل کرنے کے لیے کسی اہلکار کو مقرر کریں۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ صوبے کو 25 دنوں سے وزیر اعلیٰ کے بغیر چلایا جا رہا ہے اور منتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔

پاکستان

punjab

Pervaiz Elahi

Punjab Assembly Speaker