Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارٹی ڈسپلن کیخلاف ورزی، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

لاہورہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کےدوران پارٹی ڈسپلن کے...
شائع 27 اپريل 2022 05:06pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہورہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کےدوران پارٹی ڈسپلن کے خلاف ووٹ دینےوالے ممبران پنجاب اسمبلی کی نااہلی کیلئے درخواست پرسماعت، عدالت نے انتیس اپریل کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار کی جانب موقف اختیار کیا گیا کہ علیم خان، نعمان لنگڑیال اورعظمیٰ کاردار سمیت 25 اراکین نے پارٹی ڈسپلن کے مطابق چوہدری پرویزالہیٰ کوووٹ نہیں دیا۔

منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کررکھا ہے تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا۔

عدالت پی ٹی آئی کے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نااہل قراردے۔

ان ارکان کو ڈپٹی اسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے سے بھی روکا جائے اورالیکشن کمیشن کومنحرف اراکین کےخلاف ریفرنس پرجلد فیصلہ کرنےکاحکم بھی دیا جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

lahore

punjab

Lahore High Court