Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، سارے دعوے دھرے رہ گئے

سحری اور افطاری میں بجلی غائب ہونے کے باعث روزہ دار مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔
شائع 25 اپريل 2022 11:01am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ملک میں رمضان کے مہینے کے دوران بھی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، سحری اور افطاری میں بجلی غائب ہونے کے باعث روزہ دار مشکلات کا شکار ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق پاکستان کے بیشتر شہروں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی پرہشانی میں اضافی کردیا ہے جو روزہ داروں کیلئے کسی اور امتحان سے کم نہیں ہے۔

پنجاب

پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہری علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 6 سے 10 گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کی جارہی ہے۔

لنڈی کوتل

اس کے ساتھ ہی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے سحری اور افطاری کے اوقات میں روزہ دار شدید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔

تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے رمضان المبارک میں 8 گھنٹے بجلی کی سپلائی کا وعدہ پورا نہیں ہوا اور بمشکل 4 سے 5 گھنٹے بجلی مہیا ہوتی ہے۔

ٹیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاور ڈسٹریبیوشن سنٹر کے احکامات کی روشنی میں ہر فیڈر پر 6 گھنٹے بجلی سپلائی کی جاتی ہے۔

کراچی

گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گیا، شہر کے متعددعلاقوں میں 6سے9گھنٹےبجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

علاوہ ازیں ذرائعنے بتایا ہے کہ لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کی ڈیمانڈ 4400 میگا واٹ ہے۔

تاہم سپلائی 3600 میگا واٹ ہے، کمپنی کو800 میگاواٹ کےشارٹ فال کا سامنا ہے۔

load sheding

karachi

lahore

peshawar