Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے رکن امریکی کانگریس الہان عمر کی ملاقات

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے الہان عمر کی بھی ملاقات ہوئی۔
شائع 20 اپريل 2022 05:29pm
فوٹو — پی ٹی آئی ٹوئٹر
فوٹو — پی ٹی آئی ٹوئٹر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں اسلامو فوبیا اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے الہان عمر کی بھی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے امریکی کانگریس ویمن کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کی

پاکستان

meeting