انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں ڈالر 42 پیسے مہنگا ہوکر 185.87 روپے پر بند ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے کل دوپہر ڈھائی بجے وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لیں گے جس کے بعد وہ وفاقی کابینہ میں شامل ہوجائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین شہید ہوگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کراچی میں دھماکے سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہلاک افراد میں چینی افراد بھی شامل ہیں۔
اسد قیصر نے مستعفیٰ ہونے سے ایک دن قبل قومی اسمبلی فنانس کمیٹی کا اجلاس گھر پربلایا جہاں انہوں نے ایک ہی رات میں 68 افراد کو بھرتی کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔