Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنرپنجاب نے پنجاب اسمبلی میں ہونے والے ہنگامے اور تشدد کی رپورٹ طلب کرلی

گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ ایکشن میں آگئے، عمر سرفراز چیمہ پنے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو تمام صورتحال سے متعلق رپورٹ آج پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
شائع 17 اپريل 2022 01:37pm

لاہور:گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نےسیکرٹری پنجاب اسمبلی سے گذشتہ روزایوان میں ہونےوالے ہنگامے اور تشدد کی رپورٹ طلب کرلی۔

گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ ایکشن میں آگئے، وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کیلئےپنجاب اسمبلی کی کارروائی میں ہونے والی بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کی رپورٹ طلب کرلی۔

گورنر عمر سرفراز چیمہ پنے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو تمام صورتحال سے متعلق رپورٹ آج پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

گورنر پنجاب نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس روسٹرم کی بجائے گیلری سے کنڈکٹ کرنے اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی فوٹیجز بھی مانگ لی۔

lahore

punjab assembly

governor punjab

umer sarfaraz cheema