Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، پارہ 40 ڈگری سے بڑھنے لگا

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کی نوید سنا دی۔
شائع 12 اپريل 2022 12:31pm

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھنا شروع ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کی نوید سنا دی۔

اپریل کے مہینے میں گرمی میں بھی تیزی آگئی،درجہ حرارت کبھی 40تو کبھی 42ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ رہا ہے۔

ماہ رمضان کے دوران گرمی میں روزہ داروں کیلئے باہر نکلنا محال ہوگیا، سب بارش کیلئے دعاگو ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل ہیڈ محمد اسلم کہتے ہیں کہ چند روز موسم کافی گرم رہا، آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔

لاہور میں آج درجہ حرارت 40ڈگری جبکہ ملتان میں 44ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

lahore

punjab

heat

weather