Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گیا

بینک دولت پاکستان کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 رروپے 49 پیسے سستا ہوکر 184۔68 روپے پر بند ہوا ہے۔
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2022 07:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: سپریم کورٹ اَف پاکستان کے فیصلے کے بعد ملک میں آج امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گیا ہے۔

بینک دولت پاکستان کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 رروپے 49 پیسے سستا ہوکر 184.68 روپے پر بند ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزانٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 05 پیسے تک اضافہ ہوا تھا اور ڈالر 188 روپے سے بھی تجاوز کرگیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس میں 449 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44236 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Supreme Court

USDVPKR