Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان خودکش بمبار بن کر آئین پر گرنا چاہتے ہیں: حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نےخودکش جیکٹ پہن رکھی ہے، ملک میں آئین اورقانون پامال کیاجارہا ہے اور اگر پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہوگی تو ہم بھی رہ سکیں گے۔
شائع 05 اپريل 2022 05:29pm
حمزہ شہباز۔  فوٹو — فائل
حمزہ شہباز۔ فوٹو — فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کہتے ہیں عمران خان خان خودکش بمبار بن کر آئینِ پاکستان پر گرنا چاہتے ہیں۔

لیگی رہنما کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نےخودکش جیکٹ پہن رکھی ہے، ملک میں آئین اورقانون پامال کیاجارہا ہے اور اگر پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہوگی تو ہم بھی رہ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 12 کروڑ کی آبادی والےصوبےمیں کوئی وزیراعلی نہیں، ہمارے پنجاب اسمبلی کے ممبران کومعطل کیاجارہا ہے، آج پنجاب اسمبلی میں لیڈر آف ہاؤس کا انتخاب ہونا تھا، ان کےنمبر پورے ہوتے تویہ آج ہی ووٹنگ کروا لیتے لیکن پرویز الہی نے اپنے سامنے اسمبلی میں توڑ پھوڑ کروائی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ڈالر کی قیمت 8 روپے بڑھ گئی، اسٹاک ایکسچینج تیزی سےنیچے آرہا ہے، عدالت عظمی کو کہہ رہا ہوں اس ملک میں کیا ہور ہا ہے، ملکی اداروں کواپناکرداراداکرناہوگا۔

punjab

Assembly