خط کے متن میں تحریر ہے کہ الیکشن والے دن آزاد مبصرین کو الیکشن کی کارروائی دیکھنے کیلئے پلڈاٹ، فافن اور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نےخودکش جیکٹ پہن رکھی ہے، ملک میں آئین اورقانون پامال کیاجارہا ہے اور اگر پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہوگی تو ہم بھی رہ سکیں گے۔
قرارداد میں کہا کہ عمران خان نے قانونی تقاضے پورا ہونے کی بجائے راہ فرار اختیار کرکے آئین پر حملہ کیا ہے اور یہ عمل 22 کروڑ عوام کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہے۔