Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

قطر میں ایرانی فوجی اہلکاروں کی موجودگی سے امریکا پریشان

اس ماہ کے شروع میں، امریکہ نے قطر کو ان چند عرب ممالک میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا تھا جو "بڑے غیر نیٹو اتحادی" ہیں۔
شائع 25 مارچ 2022 10:08am
قطر میں منعقد  دفاعی نمائش ـــ فوٹو العربیہ
قطر میں منعقد دفاعی نمائش ـــ فوٹو العربیہ
فوٹو العربیہ: ایرانی پاسداران انقلاب کے ارکان
فوٹو العربیہ: ایرانی پاسداران انقلاب کے ارکان

امریکی محکمہ خارجہ نے قطر میں ایک حالیہ دفاعی نمائش میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ارکان کی موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا ملک جسے امریکا نے حال ہی میں "بڑا نان نیٹو اتحادی" قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر کی طرف سے ایران کو دی گئی دعوت کا ذکر نہ کرنے کے باوجود امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ قطر میں دوحہ ڈیفنس نمائش میں ایرانی فوجی حکام اور سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے افسران کی موجودگی سے "سخت مایوس اور پریشان" ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ "ہم نمائش اور اس کی بحری دفاعی نمائش میں ان کی موجودگی کو یکسر مسترد کرتے ہیں، کیونکہ خلیجی خطے میں بحری استحکام کیلئے ایران ہی سب سے بڑا خطرہ ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "ایرانی ہتھیاروں سے متعلق لین دین عام طور پر متعدد امریکی حکام کے تحت اس پر پابندیاں ہیں بشمول دہشت گردی اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق پابندیاں ہیں۔"

تاہم اس ماہ کے شروع میں قطر کو ان چند عرب ممالک میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا تھا جو قطر کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کے باوجود امریکا کا "بڑا نان نیٹو اتحادی" ہے۔

اس کے ساتھ ہی دفاعی شو کے دوران ایرانی حکام اور عسکری ونگ (آئی آر جی سی) کے ارکان نے اپنے میزائل اور فضائی دفاعی ہتھیاروں کے نظام کو امریکی نمائش کے ساتھ اسی ہال میں دکھایا۔

Iran

qatar

USA