Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی کا سندھ ہاؤس میں ارکانِ اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی بدمعاشی کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے اور اگر ہمارے کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار حکومت پر ہوگی۔
شائع 18 مارچ 2022 05:55pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آابد: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی – ایف) نے سندھ ہاؤس میں موجود ارکانِ قومی اسملی کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلیا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ غنڈوں کے جھتے پولیس کی نگرانی میں ریڈ زون میں داخل کئے جارہے ہیں، جہاں غنڈہ گردی ہوگی وہاں جے یو آئی کارکن دفاع کے لئے موجود ہوں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدمعاشی کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے اور اگر ہمارے کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار حکومت پر ہوگی۔

JUIF

Sindh House