Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی آر کے مطابق مقتوفی کی تین سالہ بیٹی تھی اور وہ خود چار ماہ کی حاملہ تھی، ملزم اللہ دتہ اپنی اہلیہ کا مکان فروخت کرنا چاہتا تھا لیکن وہ رضامند نہیں تھی تاہم ملزم بیوی کو آگ لگاکر اپنی تین سالہ بچی کو لے کر فرار ہو گیا تھا۔
شائع 09 مارچ 2022 05:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور میں مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں گزشتہ روز گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا , جس میں پولیس نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگانے والے شوہر اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

جبکہ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ میمونہ کی والدہ صفیحہ بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتوفی کی تین سالہ بیٹی تھی اور وہ خود چار ماہ کی حاملہ تھی، ملزم اللہ دتہ اپنی اہلیہ کا مکان فروخت کرنا چاہتا تھا لیکن وہ رضامند نہیں تھی تاہم ملزم بیوی کو آگ لگاکر اپنی تین سالہ بچی کو لے کر فرار ہو گیا تھا۔

اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

lahore

police

Murder