پشاور: جامع مسجد میں دھماکہ، 62 افراد جاں بحق، 150 سے زائد زخمی
پشاور کے علاقے قصہ خوانی کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 62 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
نمازِ جمعہ کے دوران پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں واقع جامع مسجد میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 150 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کردیا گیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق، دھماکے میں زخمی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، دھماکا جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا،میں نے خودکش حملہ آور کودیکھاہے ،دھماکے سے قبل فائرنگ بھی ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی پشاور میں مسجد کے اندر دھماکے کی مذمت
ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پشاور میں مسجد کے اندر دھماکے کی مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
Comments are closed on this story.