Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کے نام 1649کنال زرعی اراضی سمیت مختلف جائیداد ضبط کرلی گئی

نیب نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواشریف کی جائیداد ضبط کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت جمع کروادی۔
شائع 02 مارچ 2022 12:43pm

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے نام 1649کنال زرعی اراضی سمیت مختلف جائیداد ضبط کرلی گئی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواشریف کی جائیداد ضبط کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت جمع کروا دی۔

رپورٹ کے مطابق نیب نوازشریف کے نام مختلف شہروں میں کل1649 کنال39مرلےزرعی اراضی ضبط کرچکا ہے، لاہور کے 3موضع جات میں نوازشریف کے نام پر1547 کنال زرعی اراضی ضبط کی گئی۔

نوازشریف کے نام پر ایک مرسیڈیز اورا یک ٹیوٹا لینڈ کروزر بھی ضبط اثاثوں میں شامل ہے، مختلف کمپنیوں کے 8 لاکھ 62 ہزار 294 روپے کے شیئرز بھی ضبط کئےگئے، نیب نے نوازشریف کے علاوہ کسی اورفردکی جائیداد یا شیئر ضبط نہیں کئے۔

عدالت سے استدعاکی گئی ہےکہ نوازشریف کی جائیدادضبط کرنےکیخلاف دائر اعتراضات مسترد کئے جائیں۔

یاد رہے کہ نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس سمیت دیگر نے جائیداد منجمد ہونے کیخلاف اعتراضات دائر کئے تھے۔

accountability court

NAB

Nawaz Sharif

lahore