Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ان کے ہمراہ احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
شائع 25 فروری 2022 09:25am

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ان کے ہمراہ احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں علیم ڈار کیساتھ احسن رضا ذمہ داریاں نبھائیں گے اور تیسرے میچ میں علیم ڈار کا ساتھ دینے کیلئے ارشد ریاض میدان میں اتریں گے۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ۔

پی سی بی کے مطابق ،ٹیسٹ میچز کیلئے ٹکٹ کم سے کم 100اورزیادہ سے زیادہ 500 روپے تک رکھی گئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی،جس کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جنرل انکلوژر کی ٹکٹ 100 جبکہ وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ 500 روپے کی ہوگی۔

PCB

lahore

test series

Tickets

PAK VS AUS