Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جے یو آئی کی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی تجویز

لاہور:اپوزیشن کی بیٹھک میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، جے یو آئی نے...
شائع 24 فروری 2022 01:29pm

لاہور:اپوزیشن کی بیٹھک میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، جے یو آئی نے مسلم لیگ (ق)کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی تجویز دے دی۔

اپوزیشن کی ملاقاتوں میں یہ تجویز زیر غور آئی ہے کہ اگر حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانی ہے تو پھرا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا جائے۔

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی جو کہ کافی اثر رسوخ رکھتے ہیں اور جب وہ اسپیکر بنے تھے تو انہوں نے وزیر اعلیٰ سے بھی زیادہ ووٹ لئے تھے اگر ان کو وزیر اعلیٰ کی سیٹ پر نامزد کیا جاتا ہے تو وہ نہ صرف اپنے اور اپوزیشن کے ووٹ لیں گے بلکہ پی ٹی آئی کے ووٹ لینے میں بھی کامیاب ہوجائیں گےتاہم اس تجویز پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس تجویز پر مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حمایت کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی تاہم تمام معاملات پر حتمی رائے کلئےح ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اپوزیشن اور اتحادیوں سے رابطے کرے گی۔

نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں مسلم لیگ قاف کی قیادت کو آگاہ کردیا جائے گا۔

opposition

cm punjab

lahore

JUIF

PMLQ

Chaudhry Pervez Elahi

suggestion