Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواب شاہ: زرعی زمین تنازعہ پر 6 افراد جاں بحق

نواب شاہ کے نواحی علاقے میں واقعہ کھیتی باڑی کی زمین کے تنازع پر پیش آیا
شائع 13 فروری 2022 05:58pm

نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں زرعی زمین کے ٹکڑے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم میں پولیس انسپکٹر سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے۔

تحصیل قاضی احمد کے ایک گاؤں میں پیش آنے والے واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پولیس کے مطابق جھگڑا زرداری اور بھنڈ قبیلے کے افراد کے درمیان ہوا۔

تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھنڈ برادری کے 5 افراد زرداری برادری کے مسلح حملے میں مارے گئے جبکہ زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق بھی بھنڈ برادری سے ہے۔

جبکہ پولیس نے بتایا کہ بھنڈ برادری کے لوگوں نے زرداریوں کی متنازعہ زمین پر اگائی ہوئی فصل کو کاٹنے کی کوشش کی۔

تاہم بھنڈ برادری کی جانب سے لوگوں نے مزاحمت کی جس کے بعد مبینہ طور پر زرداری خاندان نے فائرنگ کردی۔

جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عبدالحمید کھوسو، ایک پولیس چوکی کے انچارج، جو دونوں فریقوں کے درمیان پرتشدد مقابلوں کو روکنے کے لیے قائم کی گئی تھی، وہ بھی حملے میں مارا گیا۔

دیگر مقتولین کی شناخت معشوق، صابر، اکمل، ایاز اور تارو کے نام سے ہوئی ہے، یہ تمام افراد بھنڈ برادری ہیں۔

زخمیوں کو تحصیل اسپتال قاضی احمد اور پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال نوابشاہ منتقل کردیا گیا۔

تمام زخمیوں کو گولیاں لگیں اور بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی عامر سعود مگسی نے دعویٰ کیا کہ واقعے کے بعد 16 مشتبہ افراد کو پکڑ لیا گیا ہے۔

تاہم مرکزی ملزم محسن زرداری تاحال مفرور ہیں اور واقعے کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں کی گئی۔

بھنڈ برادری نے نعشوں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو بلاک کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری سیاسی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے وابستہ ہیں اور وہ ضلع میں بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

مظاہرین نے متنبہ کیا کہ جب تک پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرتی اور ان کی زرعی زمینوں سے تجاوزات ختم نہیں کرتی وہ اپنے میت کو دفن نہیں کریں گے۔

دونوں فریقین کے درمیان تقریباً 400 ایکڑ اراضی کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

sindh

Murder

NawabShah