Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا

کراچی سمیت ملک بھر میں رواں سال کی پہلی"خصوصی" انسداد پولیو مہم...
شائع 22 جنوری 2022 03:12pm
Photo: AP
Photo: AP

کراچی سمیت ملک بھر میں رواں سال کی پہلی"خصوصی" انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر 24 جنوری سے ہوگا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق یہ سال کی پہلی خصوصی پولیو مہم ہے جو پاکستان بھر میں چلائی جا رہی ہے۔ سات روزہ اس مہم کے دوران سندھ کے 20 اضلاع میں تقریباً 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جس میں کراچی کے تمام اضلاع میں 20لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوء کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اگست2020 سے لے کر اب تک تقریباً ہر ڈیڑھ ماہ بعد پولیو مہم چلائی گئی ہے جس کی وجہ سے پولیو کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور گٹر کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی میں کمی آئی ہے۔

سندھ میں جولائی 2020 سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں کیا گیا اور گٹر کا پانی بھی جولائی 2021 سے پولیو وائرس سے پاک ہے، جبکہ 2021 میں پاکستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ کیا گیا ہے جس کا تعلق بلوچستان سے ہےاس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اگر باقاعدگی سے پولیو مہم چلائی جائے اور والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تو پولیو سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے والدین سے گزارش کی ہے کہ آگے بڑھ کر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور میڈیا سے گزارش ہے کہ اس کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔

پاکستان

punjab

sindh

polio campaign