Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کورونا پابندیاں:عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اس کو جرمانہ کیا جائے گا
شائع 15 جنوری 2022 02:00pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تمام شادی ہالز، مارکیٹز، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اس کو جرمانہ کیا جائے گا جبکہ جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی تجویز ہے۔

اجلاس میں شادی تقریبات میں کھانہ باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے اس کے علاوہ مارکیٹس میں ویکسین کئے گئے افراد کے داخلہ کی اجازت ہوگی۔

ٹاسک فورس نے انتظامیہ کو پابند کیا گیا کہ وہ ویکسی نیشن کارڈ کو لازمی چیک کریں جبکہ ویکسی نیشن مہم پورے صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

دریں اثنا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ کورونا کیسز میں اضافہ احتیاتی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام تعاون کریں گے تو اس جاری کورونا لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔

Murad Ali Shah

پاکستان

sindh

corona

COVID19

Omicron