Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں شدید بارشیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا جلد از جلد نکاسی آب کا حکم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مسلسل بارشوں کے باعث وزیر...
شائع 07 جنوری 2022 09:56am

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مسلسل بارشوں کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جلد ازجلد نکاسی آب کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نکاسی آب کیلئے انتظامیہ اور واساز حکام ہمہ وقت چوکس رہیں، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، انتظامیہ اور واساز حکام نکاسی آب کے کام کو کم سے کم وقت میں یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں، افسران گرم کمروں میں بیٹھنے کی بجائے باہر نکلیں اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں۔

عثمان بزدار نے مزیدکہا کہ بارش کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے بھی مؤثر انتظامات کئے جائیں ،میں نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لوں گا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

punjab

Rain