Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں اسموگ: لاہور آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر

لاہور: پنجاب میں دھویں اور اسموگ کے بادلوں میں کمی آگئی، لاہور...
شائع 03 جنوری 2022 11:59am

لاہور: پنجاب میں دھویں اور اسموگ کے بادلوں میں کمی آگئی، لاہور آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ 575 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دبئی نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

اسموگ میں کچھ حد تک کمی آگئی، آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور آج 267ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔

پہلی پوزیشن دبئی نے حاصل کرلی،لاہور میں مال روڈ ٹاؤن ہال کے گرد 204اے کیو آئی، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے گرد 268جبکہ رائیونڈ کے علاقے میں 313ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہوا۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں ایئر کوالٹی لیول کم ہو رہا ہے، رحیم یار خان 121، راولپنڈی 117اور فیصل آباد میں اے کیو آئی 96ریکارڈ ہوا۔

lahore

punjab

dubai

air quality index

smog