Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی اومیکرون کے کیسز رپورٹ

لاہور:سندھ اور بلوچستان کے بعد اب پنجاب میں بھی اومیکرون کے کیسز...
شائع 28 دسمبر 2021 10:49am

لاہور:سندھ اور بلوچستان کے بعد اب پنجاب میں بھی اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ،لاہور میں 35سالہ نوجوان میں مرض کی تصدیق ہوئی تاہم متعدد مشتبہ کیسز کی این آئی ایچ سے تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون نے پنجاب میں بھی شہریوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے علاقے بہار کالونی کے 35سالہ نوجوان میں اومیکرون وائرس کی تصدیق کی ہے۔

نوجوان کچھ روز قبل ہی صوبہ سندھ سے لاہور آیا،طبعیت خراب ہونے پر خون کے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ کو بھجوائے گئے جہاں سے مرض کی تصدیق کردی گئی۔

لاہور کے ہی علاقے جوہر ٹاؤن اور ڈیفنس سے 6،6افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ سروسز اسپتال سے بھی 6افراد میں اومیکرون وائرس کی تصدیق کیلئے خون کے نمونے این آئی ایچ کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔

بلوچستان

lahore

punjab

sindh

Omicron variant