Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چئیرمین نیب کی تقرری ، اپوزیشن نام شارت لسٹ نہیں کرسکی

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کم از کم 3 نام کو حتمی منظوری دے کر صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔
شائع 23 دسمبر 2021 08:02pm
اسٹرینگ کمیٹی کے ہونے والے تین اجلاس تاحال بے نتیجہ رہے
اسٹرینگ کمیٹی کے ہونے والے تین اجلاس تاحال بے نتیجہ رہے

چیئرمین نیب کی تقرری کے لیئے اپوزیشن کی اسٹرینگ کمیٹی کے ہونے والے تین اجلاس تاحال بے نتیجہ رہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب کے لئے اپوزیشن کی جانب سے دوست محمد خان اورناصر سعید کھوسہ کے نام زیرغورآئے آیا ۔

جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کا نام تجویز کیا گیا جس پر تمام اپوزیشن کا اتفاق رائے ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکیا گیا ہے اور پیپلزپارٹی کی جانب سے متعدد ناموں کی تجویزدی گئی ہے، جن میں عرفان قادر، سلمان صدیق اورجلیل عباس جیلانی کے نام بھی شامل ہیں۔

تاہم اسٹیئرنگ کمیٹی ناموں کو شارٹ لسٹ کرنے میں ناکام رہی، جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کم از کم 3 نام کو حتمی منظوری دے کر صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے چند روز قبل اپوزیشن لیڈر سے چئیرمین نیب کے لئے نام طلب کئے تھے۔

NAB

پاکستان

oppositon