مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی خط جعلی ہے جس کا کوئی وجود نہیں، عوام جان چکی کہ وہ ایک جھوٹ تھا جو نہیں چل سکا، انٹرنیشنل سازش کا مہرہ خود عمران خان ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےملک کو آزادخارجہ پالیسی دی، عمران خان کےدورمیں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا، گزشتہ حکومتوں کے 10سال میں ڈرون حملوں کی مذمت تک نہیں کی گئی۔
معاہدے میں ایم کیو ایم کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر اور کمنشنر کراچی کی تعیناتی پر مشاورت کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے بھی ایم کیو ایم حکومت کو 3 نام بھیجے گی۔
اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں بلوچستان کے آزاد رکنِ قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب سے 42 سال سے تعلق ہے اور ان کے مجھ پر کئی احسانات ہیں۔
ن لیگ کے صدر کا کہنا ہے کہ بی اے پی کے 4 ارکان نے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا ہے، عدم اعتماد کے نتیجے میں بننے والی حکومت بلوجستان کی محرومیاں دور اور ان کی توقعات پر پوری طرح اترے گی۔