خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ
پشاور:خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلے نے خیبرپختونخوا کو ہلا کر رکھ دیا،سوات ،شانگلہ ،بونیر ،چترال اورمالا کنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تاہم زلزلے کے باعث اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.8 جبکہ گہرائی 120 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش افغانستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
سندھ کے شہر حیدرآباد ،کوٹری،ٹھٹہ اورجامشورو میں بھی زلزلے کے جھٹکے
دوسری جانب اتوار کی صبح سندھ کے شہر حیدرآباد ،کوٹری ،ٹھٹہ اورجامشورومیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکزکینجرجھیل سے40کلومیٹردورشمال مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی30کلومیٹر اور ریکٹراسکیل پرشدت3.3ریکارڈ کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.