مصر: ریپ میں ناکامی، بچوں کے ہاتھوں 8 سالہ بچی کا بہیمانہ قتل
مصر کی سوھاج گورنری کے علاقے بنی جمیل میں ایک انتہائی افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں آٹھ سالہ بچی کو اس کے محلے کے دو بچوں تیرہ سالہ اسلام اور آٹھ سالہ علی نے اس کے گھر کے سامنے سے اغوا کیا اور اسے نامعلوم مقام پرلے جا کر مبینہ طور پر جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ناکامی پر اسے جان سے مار ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق خفیہ کیمروں کی مدد سے ندا احمد حنفی السائح نامی بچی کے اغوا کے واقعے کے مناظر سامنے آنے کے بعد اس کی تلاش کی گئی۔فوٹیج میں دو بچوں کے ہاتھوں ندا کو نامعلوم سمت میں لے جاتے دیکھا گیا۔
پولیس کی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ بچی گھر کے سامنے کھیل رہی تھی۔ اس دوران دو بچے تیرہ سالہ اسلام اور آٹھ سالہ علی اس کے پاس آئے اور اسے زبردستی ساتھ لے گئے۔
بچوں سے پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بچی کو ریپ کی کوشش کی تھی مگر ناکامی پر اسے جان سے مار ڈالا۔
مقتولہ کے والد احمد حنفی نے العربیہ کو بتایا کہ بچی کی لاش ایک گٹر سے ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔
Comments are closed on this story.