Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیصل رضا عابدی "عالمی جنگ" کی تیاری میں، 60 دن میں شروع ہونے کا دعویٰ

سابق سینیٹر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی نے...
شائع 09 نومبر 2021 03:00pm
-فائل فوٹو
-فائل فوٹو

سابق سینیٹر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 60 دنوں بعد جنگ عظیم سوئم شروع ہوجائے گی۔

جی ٹی وی کے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں اگلے 60 دن کے اندر عالمی جنگ کے شاخسانے کھل چکے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 28 ستمبر 2021 کو بتا دیا تھا کہ جنگ عظیم سوئم کا مرکز پاکستان ہوگا، یہی وہ جگہ ہے جہاں سے سب کچھ شروع ہوگا۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ سب سے پہلا نشانہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہوں گی، عالمی طاقتیں داعش کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو بھی کچھ ہونا ہے وہ اگلے دو مہینے میں ہونا ہے۔ جب اینکرپرسن نے ان سے پوچھا کہ دو مہینے میں کیا ہونا ہے تو عابدی صاحب کہنے لگے ‘عالمی جنگ’۔

ویسے تو پیپلزپارٹی کے منظور وسان بھی آئے دن مختلف پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں اور فیصل عابدی بھی اُن ہی کے ہم پلّہ ہیں لیکن اس بار لگتا ہے کہ فیصل رضا عابدی نے منظور وسان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان

pakistan army

Iran

ISIS