Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نوازشریف کی سیاست کو مرتے ہوئےدیکھ رہا ہوں، وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی...
شائع 06 اکتوبر 2021 03:18pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سیاست کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، اگر نوازشریف واپس آنا چاہتے ہیں تو 24 گھنٹے میں کاغذات جاری کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان سیکریٹریٹ فاٹا ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا اورچاروں صوبوں، جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اوراسلام آباد انتظامیہ کے درمیان روابط بہتر بنانے پرزوردیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ پاکستان مزاحمت نہیں مفاہمت کاداعی ہے ، پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے،امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں ،کئی اہم رہنماءبھی پاکستان آئیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ انسانی بنیادوں پرجتناہوسکاافغانستان کی مددکریں گے، کالعدم ٹی ٹی پی سےمذاکرات کاکوئی علم نہیں ، اگرفوج مذاکرات کررہی ہےتووہ بھی ہماری فوج ہے، ہمارے پاس نگرہار،کنٹر سمیت ہرجگہ کی اطلاعات ہیں،3 سے 4 گروپس کی ٹی ٹی پی جوائن کرنےکی اطلاعات ہیں ،ٹکراؤکےبجائے مفاہمت کی کوشش کرنی چاہیئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات ہوں گی، جو جواب نہیں دیں گے ان کو اداروں کے حوالے کریں گے، میں نے کہا تھا اکتوبر اہم تبدیلیاں ہوں گی اور ہوئیں، جب میں نے کہا کہ (ن) سے (ش) نکلے گی تو لوگوں نے میرا مذاق اڑایا، (ن) لیگ صرف کمپنی کی مشہوری کیلئےاداروں کو بدنام کر رہی ہے ،اداروں کو نشانہ بنانے سے ان کو کچھ بھی نہیں ملے گا،پوری دنیا نےاداروں کی صلاحیتوں کوتسلیم کیاہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف نےواپس نہیں آنا،سیاسی گندکریں گے ، سیاسی گندکے اثرات ان پر ہی پڑیں گے ، نوازشریف کی سیاست کومرتےہوئےدیکھ رہاہوں ، اگر نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو24 گھنٹے میں کاغذات جاری کرسکتے ہیں،روزانہ ویکسین لگاکربیانات دیئے جارہےہیں ، پاک فوج اورادارےملک کی سلامتی کےضامن ہیں،میڈیاکی آزادی کی مثال ہےکہ حساس اداروں پربات ہوتی ہے،15اگست کے بعد پاکستان کا عالمی سیاست میں اہم کردار ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کانام ای سی ایل میں ہونےکامعاملہ وزارت داخلہ دیکھےگی ، یوسف رضاگیلانی عدالت یاوزارت داخلہ سےرجوع کرسکتےہیں ، افغانستان کیلئےآن لائن ویزاجاری کررہےہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کئی ہزار ویزا ہولڈر لوگ لاپتہ ہیں ان کیخلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں،ہم انہیں مہلت دے رہے ہیں کہ اگلے مہینے تک ہمارے ملک سے نکل جائیں، اس کام کیلئے اداروں سے لوگ لئے گئے ہیں ابھی اس حوالے کوئی نئی بھرتی نہیں کی گئی۔

Interior Minister

Nawaz Sharif

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

TTP