Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوکلیئر معاہدے پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات چند ہفتوں میں شروع ہوں گے: ایران

ایران کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کی نیوکلیئر ڈیل پر...
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2021 08:46pm

ایران کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کی نیوکلیئر ڈیل پر مذاکرات چند ہفتوں میں دوبارہ شروع ہوں گے.

ایرانی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہر ملاقات سے پہلے رابطہ اور ایجنڈا کی تیاری کی ضرورت ہوتی ہے. جیسے پہلے کہا گیا، ویانا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور اگلے چند ہفتوں میں ہوں گے.

ویانا میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چھ دور ہوئے جس میں کوشش کی گئی کہ کسی طروں دونوں ملکوں کو جوہری معاہدے میں واپس لایا جاسکے. اس معاہدے کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں منسوخ کردیا تھا. مذاکرات جون سے ایران کی نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک تعطل کا شکار تھے.

Donald Trump

Iran

Nuclear Deal

USA