نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں جتنی ہم نے انہیں سیکیورٹی دی، شیخ رشید
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اتنی فورسزنہیں جتنی ہم نے انہیں سیکیورٹی دی،فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں پریکٹس کررہی تھی،ہمارے پاس دنیا کی اسمارٹ ترین ایجنسز ہیں، ایک وقت آئے گا جب تمام ٹیمیں یہاں آئیں گی۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیرداخلہ شخم رشدں نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین سیکیورٹی دی،ہمیں کسی سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ،ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں،جس ای میل کی بات ہورہی تھی وہ تو بعد میں آئی۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نیوزی لینڈ ٹیم کامعاملہ ہم پرڈال رہی ہے،پتہ نہیں آخری وقت نیوزی لینڈ نےکیافیصلہ کیا،ایک دن آئے گایہ سب یہاں کھیلنے آئیں گے،پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں،گھبرانے کی کوئی بات نہیں ، ایسا ہوتا ہے ایسے کاموں میں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان سے ہم نے 16ہزار لوگوں کا انخلا ءکیا،افغانستان کے امن سے پاکستان کا امن جڑا ہے،ہماراایک ہی بیانیہ ہےکہ افغانستان میں امن و استحکام چاہتےہیں۔
وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھاکہ 2پاسپورٹ اور شناختی کارڈ رکھنے والوں کو 31اکتوبرتک کی مہلت دے رہےہیں،2شناختی کارڈ والے کسی ایک شناختی کارڈ کورکھ سکتےہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کی سبکی ہوئی ہے، وہ نہیں چاہتاپاکستان ترقی کرے ،بھارت افغانستان کے معاملے کے بعد سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے،عمران خان کی اولین ترجیح ہے کہ افغانستان میں انسانی جانوں کا مسئلہ نہ ہو۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم سے جو سلوک کیا جا رہا ہے اس کے مستحق نہیں ، پاکستان خطے میں امن کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی ساری سرحدیں محفوظ ہیں ، ہم نے کوئی مہاجر کیمپ نہیں بنایا ،ایک ماہ سےبھارت میں منفی پرو پیگنڈا چل رہاہے،روس میں آج ایک شخص نے 8 افراد کو قتل کردیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ چہلم پر صوبوں کی مدد کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات ہو گی،20صفر کو موبائل فون سروس بھی بند ہوگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آبادمیں 511مدارس ہیں،ایک مدرسہ میں مسائل ہیں،ہم چاہتے ہیں اسلام آباد کے حالات معمول کے مطابق رہیں،شیشے کے گھر میں بیٹھ کر وزارت داخلہ پر پتھر نہ پھینکیں،کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو کارروائی ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ سرحدوں کا دورہ جنگ کیلئے نہیں امن کیلئےکررہے ہیں،بھارت کےپاس 2 ہی خبریں ہیں، ایک شیخ رشید اور دوسری طالبان،میرے سرحدوں کےدورے پربھارت کوکیاتکلیف ہے؟،دشمن پاکستان کوہائبڈ وارسے نقصان پہنچانا چاہتاہے،ہم آزاد ملک ہیں، جے ایف تھنڈر 17 کی ڈیل اچھی بات ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزیدکہا کہ اپوزیشن الیکشن کی تیاری پر نکل آئی ہے یہ جمعہ جمعہ کھیل رہے ہیں،اپوزیشن اراکین الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بیٹھیں اوربات کریں۔
Comments are closed on this story.