Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تونسہ اور ڈیرہ غازی خان میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ اور ڈیرہ غازی خان ...
شائع 19 ستمبر 2021 11:18am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ اور ڈیرہ غازی خان میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دےدیا۔

اپنے جاری کئے گئے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ اورڈیرہ غازی خان میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کخلا ف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ،لاءاینڈ آرڈر میں بہتری کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

تونسہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےشہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کانوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےشہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کانوٹس لے لیا۔

عثمان بزدار نے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتےہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاں بحق شہری کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

پنجاب بھر میں کان کنوں کیلئے ریسکیو اسکواڈ قائم

دوسری جانب پنجاب بھرمیں بزدار حکومت کے کان کنوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں،کان کنوں کیلئے ریسکیو اسکواڈ قائم کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کردی گئی،کان کنی کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سرگودھا پل111پر ریسکیوا سکواڈ قائم کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کان کنان کےبچوں کیلئے سکالر شپ کی مد میں 300فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، کان کنوں کے 5 ہزار 600 بچوں کو تعلیمی وظائف 8 کروڑ 50 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ معذور کان کنوں کو 6 ہزار روپے ماہانہ کی گرانٹ دی جا رہی ہے، میانوالی مکڑ وال میں 10 بیڈز پر مشتمل مائنز لیبر ویلفیئر اسپتال بنایا گیا ہے جبکہ 6 مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسریاں بنائی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ضلع چکوال میں کان کنوں کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Dera Ghazi Khan

crackdown

Crime